اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اوری میلچين نے صیہونی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ تحریک حماس اسرائيلی فوج کی طاقت کو بالکل خاطر میں نہیں لاتی اور حماس نے اسرائيلی فوج کے مقابل کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس صیہونی مورخ نے کہا کہ اسرائيلی فوج کے بارے میں مشرق وسطی میں سب سے زیادہ طاقتور اور ناقابل شکست ہونے کی باتیں اب قصہ پارینہ ہوگئي ہیں اور اب اسرائيل کی فوج ایسی نہیں رہی ہے جو جہاں چاہے حملے کرسکے۔ ادھر صیہونی حکومت کے سابق وزرا عمیر پرز، یوری آریل، اور عوزی لاندو نے بھی اعتراف کیا ہےکہ اسرائيل فلسطینیوں کے مقابل شکست کھاچکا ہے۔ غزہ میں صیہونی فوج کی شکست کے بعد صیہونی وزیر جنگ نے فضائیہ کے سربراہ کو برخواست کردیا تھا۔ ادھر ایک سروے کے مطابق ستتر فیصد اسرائيلیوں کا خیال ہےکہ اسرائيل کو غزہ میں شکست ہوئي ہے۔
.......
/169